یکم جنوری سےتمام گاڑیوں کے لئے فاسٹیگ ضروری: گڈکری

یکم جنوری سےتمام گاڑیوں کے لئے فاسٹیگ ضروری: گڈکری

نئی دہلی ، 24 دسمبر (یواین آئی) روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ یکم جنوری سے فاسٹیگ تمام گاڑیوں کے لئے لازمی کیا گیا ہے ۔ مسٹرگڈکری نے جمعرات کو یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب تک کچھ گاڑیوں کو ریاعت دی جارہی تھی اسے ختم کردیا گیا ہے اور یکم جنوری 2021 سے تمام گاڑیوں کے لئے فاسٹ ٹیگ ضروری کر دیا گیا ہے ۔ مرکزی حکومت نے رواں برس نومبر میں تمام گاڑیوں کے لئے یکم جنوری سے فاسٹیگ سسٹم کو لازمی بنانے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
فاسٹ ٹیگ سسٹم 2017 میں لاگو کیا گیا تھا اور 2018 تک 34 لاکھ سے زیادہ گاڑیاں فاسٹیگ استعمال کر رہی تھیں۔ 2017 کے بعد خریدی گئی تمام گاڑیوں کے لئے فاسٹگ کو لازمی قرار دے دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس نظام سے تمام گاڑیوں کو ٹول پلازہ پر ٹول کی ادائیگی کے لئے نہیں رکنا پڑے گا اور وقت کی بھی بچت ہوگی۔
یواین آئی ۔ ک ج

Leave a Reply

Your email address will not be published.