ڈی ڈی سی نتائج آیینی حقوق، ریاستی تشخص کی بحالی کی آیینہ دار:- حکیم یاسین۔

ڈی ڈی سی نتائج آیینی حقوق، ریاستی تشخص کی بحالی کی آیینہ دار:- حکیم یاسین۔
سرینگر/ 24 دسمبر :- پیوپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین حکیم یاسین نے کہا ھے کہ حالیہ ضلع ترقیاتی کونسل (DDC) انتخابات کے نتائج سے اس بات کا صاف عندیہ ملتا ھے کہ جموں وکشمیر کے اکثر لوگ گزشتہ سال ۵ اگست کو زبردستی  چھینے گیے اپنے آیینی حقوق کی بحالی چاہتے ہیں۔  ایک بیان میں حکیم یاسین نے کہا کہ حالیہ  ڈی ڈی سی انتخابات میں خاص طور سے انہی سیاسی جماعتوں نے اکثریت سے  اپنی جیت درج کی ھے جن کے منشور میں لوگوں سے ان کے چھینے گیے آیینی حقوق خاصکر  جموں وکشمیر کے  تشخص اور اقامتی حقوق کی بحالی شامل ھیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ مزکورہ انتخابات کے نتائج کے پیش نظر جموں وکشمیر کے لوگوں کے  سیاسی ، سماجی اور ترقیاتی خواہشات اور احساسات کی قدر کریں۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد جموں وکشمیر کا ریاستی تشخص بحال کریں تاکہ لوگوں میں اس بارے میں پایی جانے والی بد گمانیاں کو دور کیا جا سکے۔  پی ڈی ایف چیرمین نے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات کی کامیاب عمل آوری کے بعد اب مرکزی حکومت کو جموں وکشمیر میں جلد از جلد اسمبلی انتخابات منعقد کرنے چاہیے تاکہ لوگوں کو اپنے پسندیدہ نماییندے چننے کا موقعہ فراہم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا اسمبلی انتخابات کا منعقد کرانا جموں وکشمیر میں  موجودہ سیاسی عدم استحکام کو دور کرانے اور لوگوں کی سماجی و ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بنیادی اہمیت کا حامل ھے۔
 حکیم یاسین نے لوگوں کو حالیہ ڈی ڈی سی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر اپنی خواہشات کا  برملا اظہار کرنے پر جموں وکشمیر کے لوگوں کو مبارکباد دی ھے۔ انہوں نے لوگوں کو پی ڈی ایف کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لئے بھی لوگوں کا شکریہ کیا۔ انہوں نے انتخابات میں چنے گیے امیدواروں سے تلقین کی کہ وہ محنت و لگن کے ساتھ لوگوں کی خدمت کریں تاکہ وہ ان کی امیدوں اور خواہشات  پر کھرا اتر سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.