نئی دہلی ، 21 دسمبر: ملک میں کورونا وائرس کے اثرکم ہونے سے اس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے اور اب اس کی شرح کم ہوکر تین فیصد رہ گئی ہے۔
اس وبا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوکر تعداد 96 لاکھ سے متجاوز ہو گئی ہے جس سے اس کی شرح 95.53 فیصد ہوگئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24،337 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 55 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ، 25،709 مریضوں کی شفایابی سے مجموعی تعداد 96.06 لاکھ سے زائد ہوگئی اور اس کی شرح 95.53 فیصد ہوچکی ہے۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 1372 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 3.03 رہ گئی اور اس کی شرح 3.02 فیصد رہی۔ اسی عرصے میں 333 مریضوں کی موت کی سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1،45،810 ہوگئی ہے اور اموات کی شرح اب بھی 1.45 فیصد ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں 1649 کورونا کیسزکا اضافہ ہوا ، جبکہ 2024 مریض شفایاب ہوئے۔ فعال کیسزکی تعداد بڑھ کر 63،867 ہوگئی ہے جبکہ لگ بھگ 17.84 لاکھ مریض اس وائرس سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ کووڈ ۔19 سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 98 مریضوں کی موت ہوئی ہے جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 48،746 ہوچکی ہے۔