بدھ, اکتوبر ۹, ۲۰۲۴
23.9 C
Srinagar

جموں و کشمیر میں بہت جلد اسمبلی انتخابات بھی ہوں گے: ترون چگھ

جموں، / بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی جنرل سکریٹری ترون چگھ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں بہت جلد اسمبلی انتخابات بھی منعقد ہوں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جموں وکشمیر میں جاری ڈی ڈی سی انتخابات میں پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ کو شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں آج نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کی حالت یہ ہے کہ ان کے پوسٹروں پر پارٹی کے بڑے لیڈروں کی تصویریں نہیں ہوتی ہیں۔

(یو این آئی)

Popular Categories

spot_imgspot_img