وادی کشمیر میں سردی کی شدید لہر جاری، لوگ گوناگوں مشکلات سے دوچار

وادی کشمیر میں سردی کی شدید لہر جاری، لوگ گوناگوں مشکلات سے دوچار
  یو این آئی
سری نگر// وادی کشمیر میں چالیس دنوں پر محیط سردیوں کے بادشاہ ’چلہ کلان‘ کی آمد سے قبل ہی ریکارڈ ساز ٹھنڈ نے لوگوں کو گوناگوں مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔
جہاں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے سے صبح کے وقت آبی ذخائر منجمد پائے جاتے ہیں وہیں نلوں سے بھی پانی باہر نہیں آتا ہے کیونکہ وہ بھی دوران شب ہی جم جاتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ رات کے دوران سرینگر کا درجہ حرارت منفی6ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ادھر صوبہ جموں، جو کشمیر کے نسبت گرم خطہ ہے، میں بھی سردی کی لہر ہر گذرتے دن کے ساتھ اپنے تیکھے تیور دکھا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.