مودی کسان کانفرنس سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کریں گے

مودی کسان کانفرنس سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کریں گے

بھوپال ،/ وزیر اعظم نریندر مودی آج دو بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مدھیہ پردیش میں منعقدہ کسان کانفرنس سے خطاب کریں گے ، جسے ریاست کے ضلع ترقیاتی بلاک اور گرام پنچایت سطح پر منعقدہ مختلف تقاریب میں بھی سنا جاسکتا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ریاستی سطح کے کسان کانفرنس کا اہم پروگرام رائےسین ضلع ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوگا۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان رائے سین میں موجود رہیں گے اور مسٹر مودی سے پہلے خطاب کریں گے ۔ را ئےسین کے دسہرہ میدان میں منعقدہ کسان کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد میں کسان شرکت کریں گے۔

مسٹر مودی کے علاوہ مسٹر چوہان کا خطاب بھی ویڈیو کانفرنسنگ کی مدد سے تمام ضلع ، ترقیاتی بلاک اور گرام پنچایت سطح پر نشر کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر وشنودت شرما اور ریاستی وزیر زراعت کمل پٹیل بھی رائے میں موجود ہوں گے۔ ریاست کے تمام 52 ضلع صدر دفاتر میں تقریبا ایک ہزار کسان موجود ہوں گے ، جو کسان کانفرنس کو ورچوئل طور پردیکھیں گے ۔ تقریبا 23 ہزار گرام پنچایتوں میں تقریبا دو دو سو کسان موجود ہوں گے اور وہ ورچوئل طور پر کانفرنس کو دیکھیں گے۔ ضلع ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ پروگراموں میں ریاستی وزراء ، اراکین پارلیمنٹ ، اراکین اسمبلی اور عوامی نمائندے شامل ہوں گے۔

ذرائع کا کہا کہ کسان کانفرنس کے دوران ریاست میں خریف فصل 2020 کے دوران ہوئی زیادہ بارش کی وجہ سے 40 لاکھ ہیکٹر رقبے میں فصلوں کو ہونے والے نقصان اور کیڑوں وغیرہ سے فصلوں کو پہنچے نقصان کے لئے امدادی رقم تقریبا 1600 کروڑ 35 لاکھ 50 ہزار کسانوں کے کھاتے میں ’سنگل کلک‘ کے ذریعہ ٹرانسفر کی جائے گی ۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.