پنجاب :بی ایس ایف کے ساتھ جھڑپ میں دو پاکستانی درانداز ہلاک

پنجاب :بی ایس ایف کے ساتھ جھڑپ میں دو پاکستانی درانداز ہلاک

اٹاری،/ پنجاب کے امرتسر میں اٹاری بارڈر پربارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 2.20 کے درمیان ایک جھڑپ میں دو پاکستانی دراندازوں کو ہلاک کردیا ۔ سکیورٹی فورسز نے ہلاک شدہ دراندازوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔

بی ایس ایف کے ایک افسر نے بتایا کہ اٹاری کے راجتال میں 71 ویں بٹالین کے اہلکاروں نے ہندوستانی حدود میں باڑ کے سامنے مشکوک سرگرمیوں کا پتہ لگا یا ۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے للکارنے پر دراندازوں نے گولی چلانا شروع کردی۔

جھڑپ میں بی ایس ایف کے اہلکاروں نے دو مسلح پاکستانی درانداز ہلاک کر دیے ۔ ہلاک شدہ دراندازوں کے قبضے سے ایک میگزین اور 29 کارتوس سمیت میگنم رائفل (کیلیبر 223 بور سیمی آٹومیٹک) ، ایک اے کے 56 رائفل اور 61 کارتوس سمیت اس کی تین میگزین ، ایک پستول اور اس کی دو میگزین ، 30 روپے کی پاکستانی کرنسی ، تین پیکٹ ہیروئن اور دس فٹ لمبی پی وی سی کے دو پائپ برآمد ہوئے ہیں ۔


ذرائع کا کہا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن چلایا جائے گا ۔ اس کے بعد ہی اس تعلق سے تفصیلی معلومات حاصل ہو پائے گی ۔ ابھی گھنے کہرے کی وجہ سے مہم کا آغاز نہیں ہوا ہے۔


یواین آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.