سری نگر میں واقع آریہ سماج مندر کے بارے میں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانی والی افواہیں بے بنیاد: پولیس

سری نگر میں واقع آریہ سماج مندر کے بارے میں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانی والی افواہیں بے بنیاد: پولیس

سری نگر/ جموں و کشمیر پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائے جانے والے ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ سری نگر کے رعنا واری علاقے میں واقع آرایہ سماج مندر کو نذر آتش کر دیا گیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے مذہبی تفرقہ پھیلانے کی غرض سے
اپ لوڈ کئے جانے والے اس سوشل میڈیا پوسٹ کی نوٹس لیتے ہوئے ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مصدقہ ذرائع سے اطلاع موصول ہونے پر معلوم ہوا ہے کہ کچھ سماج دشمن عناصر نےمائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر افواہیں مشتہر کی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ سری نگر کے رعناواری علاقے میں واقع آریہ سماج مندر کو مبینہ طور نذر آتش کیا گیا ہے۔
موصوف نے کہا کہ یہ افواہیں سراسر بے بنیاد ہیں اور مندر بالکل صحیح و سالم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹویٹ میں مذہبی تفرقہ کی آگ کو بھڑکانے کے لئے انتہائی اشتعال انگیز زبان استعمال کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن رعنا واری میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.