بدھ, اکتوبر ۹, ۲۰۲۴
23.9 C
Srinagar

کشمیر: موسم بہتر مگر کئی سرحدی علاقے ضلع ہیڈ کوارٹروں سے مسلسل منقطع

سری نگر/ وادی کشمیر میں موسم بہتر ہونے کے باوجود بھی کئی دور افتاد سرحدی علاقوں بشمول کیرن، مژھل اور گریزاپنے اپنے ضلع ہیڈکواٹروں کے ساتھ رابطہ مسلسل منقطع ہے جس کے باعث ان علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا ہے۔
تاہم کپوارہ- کرنا روڈ پر منگل کے روز دوسرے دن بھی ٹریفک کی نقل و حمل جاری رہی۔ اس روڈ پر پیر کو تین روذ بعد ٹریفک بحال کر دیا گیا تھا۔
پولیس کنٹرول روم کپوارہ کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ سڑکوں پر برف جمع ہونے کی وجہ سے سرحدی قصبہ کیرن اور ملحقہ علاقوں کا رابطہ وادی کے دوسری حصوں کے ساتھ منگل کے روز بھی منقطع ہی رہا۔
انہوں نے کہا کہ سرحدی قصبہ مژھل کا منگل کو وادی کے دوسرے حصوں کے ساتھ مسلسل آٹھویں روز بھی رابطہ منقطع رہا۔
پی سی آر بانڈی پورہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گریز کا بھی 8 دسمبر سے لگاتار ضلع ہیڈ کوارٹر بانڈی پورہ سے رابطہ منقطع ہے۔
انہوں نے کہا کہ رازدان پاس جو گریز اور درجنوں دوسرے علاقوں کو ضلع ہیڈ کوارٹر بانڈی پورہ کے ساتھ جوڑتا ہے، پر جمعہ کی شب اور ہفتے کو بھاری برف باری ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شد ومد سے جاری ہے تاہم ان سرحدوں علاقوں میں ٹریفک کی بحالی میں کچھ دن لگ سکتے ہیں۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img