پیر, اکتوبر ۱۴, ۲۰۲۴
22 C
Srinagar

سرینگر میں سینئر پی ڈی پی لیڈر کا ذاتی محافظ مسلح حملے میں زخمی

سرینگر نامعلوم بندوق برداروں نے پیر کی صبح نٹی پورہ سرینگر میںپی ڈی پی کے سینئر لیڈر کے ذاتی محافظ پر گولیاں چلا کر زخمی کردیا ۔پولیس حکام کے مطابق نامعلوم بندوق برداروں نے پی ڈی پی لیڈر پرویز احمد کی رہائش گاہ واقع نٹی پورہ سرینگر پر تعینات پولیس اہلکار منظور احمد بلٹ نمبر328(سلیکشن گریڈ کانسٹیبل) کو گولی ماری جسکے نتیجے میں وہ زخمی ہوا ۔

خبررساں ادارے کے این او کے مطابق زخمی اہلکار کو فوری طور پر صدر اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا ۔پولیس حکام کے مطابق بندوق برداروں نے منظور احمد پر اُس وقت حملہ کیا جب وہ بازار سے دودھ لیکر واپس آرہا تھا اور پی ڈی پی لیڈر کی رہائش گاہ کے مرکزی دروازے پر گولی ماردی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img