مسلح حملہ: زخمی پولیس اہلکار زندگی کی جنگ ہار گیا

مسلح حملہ: زخمی پولیس اہلکار  زندگی کی جنگ ہار گیا
سرینگر//نامعلوم بندوق برداروں نے پیر کی صبح سرینگر کے نٹی پورہ علاقے میں ایک پولیس اہلکار کو گولی مار کر زخمی کیا۔ مذکورہ اہلکار ایک پی ڈی پی لیڈر کی حفاظت پر مامور تھا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ مذکورہ اہلکار (پی ایس او) پی ڈی پی لیڈر حاجی پرویز احمد کی حفاظت پر مامور ہے اور اُس پر کئی گولیاں چلائیں گئیں۔
اہلکار کی شناخت کانسٹیبل منظور احمد کے طور ہوئی ہے اور اُسے علاج و معالجہ کیلئے صدر اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے۔جہاں وہ بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاکر زندگی کی جنگ ہار گیا ۔
دریں اثناءواقعہ کے فوراً بعد فورسز ے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.