سری نگر،/ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں بدھ کی صبح مشتبہ جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز پر ایک گرینیڈ داغا جس کے نتیجے میں چار عام شہرہی زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع بارہمولہ کے پٹن کے سنگھ پورہ بازار میں بدھ کی صبح مشتبہ جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز پر ایک گرینیڈ داغا جو نشانہ چوک پر سڑک پر پھٹ گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس گرینیڈ دھماکے کے نتیجے میں چار عام شہری زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا یہ گرینیڈ ہی تھا یہ کوئی دوسری شئی پھینکی گئی۔
دریں اثنا سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔
یو این آئی