حادثے میں اترپردیش کے چھ باشندوں کی موت

حادثے میں اترپردیش کے چھ باشندوں کی موت

چھترپور/مدھیہ پردیش کے ضلع چھترپور کے مہاراج پور تھانہ حلقے میں ایک جیپ کے کوئیں میں گرنے کے سبب چھ افراد کی موت ہو گئی اور دیگر تین کو بہ حفاظت نکال لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مہاراج پور تھانہ حلقے کے ’دیوان جی کا پورہ‘ کے قریب اترپردیش کے ضلع مہوبہ سے آئی ایک جیپ رات کو حادثے کا شکار ہو کر کوئیں میں گر گئی جس کے نتیجےمیں چھ افراد کی موت ہو گئی اور دیگر تین کو کوئیں میں سے نکال لیا گیا۔

انھیں معمولی چوٹ پہنچی ہے۔ سبھی کو اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس نے دیہی افراد کی مدد سے جیپ کو کوئیں سے نکال لیا ہے۔ذرائع نے کہا کہ ہلاکتوں کی شناخت چھترپال، راجو کشواہا اور گھنشیام کے بطور ہوئی ہے۔ تین دیگر افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ سبھی اترپردیش کے ضلع مہوبہ کے باشندے ہیں اور ضلع میں ایک بارات میں آئے تھے۔

یو این آئی،

Leave a Reply

Your email address will not be published.