دہلی کی برسراقتدار جماعت عام آدمی پارٹی نے دہلی پولیس پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کی طرف سے ٹوئٹ کیا گیا، ’’بی جے پی کی دہلی پولیس نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو کسانوں کی تحریک میں شامل ہونے کے بعد سے خانہ نظر ند رکھا ہوا ہے۔
ان کی رہائش میں کسی کے بھی آنے جانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔‘‘ خیال رہے کہ اروند کیجروال نے گزشتہ روز سنگھو بارڈر کا دورہ کیا تھا اور کسانوں کی تحریک کو حمایت دی تھی۔