بند کے دوران راجدھانی کی سکیورٹی ہوگی چاک و چوبند

بند کے دوران راجدھانی کی سکیورٹی ہوگی چاک و چوبند

نئی دہلی/ دہلی پولیس نے منگل کو کسان تنظیموں کے مجوزہ بھارت بند کے دوران سڑکوں پر لوگوں کی آسانی سے نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لئے ایک مشاورت جاری کی۔
دہلی پولیس نے کہا کہ 8 دسمبر کو کسان تنظیموں کے مجوزہ بھارت بند کے دوران سڑکوں پر لوگوں کی معمول کی نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لئے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔ بند کے دوران، اگر کوئی عام لوگوں کی عوامی زندگی کو متاثرکرنے کی کوشش کرتا ہے یا قانون کے خلاف زبردستی دکانیں بند کرے گا تو دہلی پولیس ایسے لوگوں کے ساتھ سختی سے نمٹے گی۔ دہلی پولیس نے دارالحکومت کے عام شہریوں اور رہائشیون کی زندگیوں میں خلل نہ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔
پولیس نے بند کے دوران کسی شہری کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہواس کے لئے سیکیورٹی کے پختہ انتظامات کیے ہیں۔ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر پولیس کو آج رات دیر سے ہی اپنے اپنے علاقوں میں سیکیورٹی کے چاک و چوبند انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ تین زرعی قوانین کے خلاف احتجاج دہلی کی سرحدوں کو روک کر مظاہرہ کررہے کسانوں کی تنظیموں نے 8 دسمبر کو بھارت بند کی پکار دی ہے۔ کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے اس بند کی حمایت کی ہے۔ ہفتے کے روز حکومت اور احتجاج کرنے والے کسانوں کے درمیان پانچواں دور کی بات چیت بھی بے نتیجہ رہی۔ اس کے بعد مرکز نے تعطل ختم کرنے کے لئے 9 دسمبر کو ایک اور اجلاس طلب کی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.