دہلی: تصادم کے بعد 5 مشتبہ افراد گرفتار، 3 کشمیری اور 2 کا تعلق پنجاب سے

دہلی: تصادم کے بعد 5 مشتبہ افراد گرفتار، 3 کشمیری اور 2 کا تعلق پنجاب سے
نئی دہلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے شکرپور میں تصادم کے بعد پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن  میں 2 پنجاب اور 3 کشمیر کے ہیں۔ ڈی سی پی اسپیشل سیل پرمود کشواہا نے بتایا کہ قومی دارالحکومت دہلی واقع شکرپور میں 5 افراد ایک تصادم میں پکڑے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ 5 میں سے 3 کشمیر اور 2 پنجاب کے ہیں۔ کشواہا نے بتایا کہ ان کے پاس سے ہتھیار اور دیگر سامان برآمد ہوئے ہیں۔

نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، دہلی پولیس نے کہا کہ اس گروپ میں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ذریعہ ڈرگس کے کاروبار کے لئے مدد ملی ہوئی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ پانچوں کس  عسکری تنظیم سے منسلک ہیں، اس کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔

بڑے  واقعہ کو انجام دینے کی فراق میں تھے یہ عسکریت پسند

میڈیا رپورٹوں کے مطابق، پکڑے گئے مشتبہ  عسکریت پسند قومی راجدھانی دہلی میں کسی بڑے واقعہ کو انجام دینے کی کوششوں میں جٹے تھے۔ پولیس نے خفیہ رپورٹوں کے بعد اس علاقے میں کارروائی کی اور انہیں گرفتار کیا ہے۔
یاد رہے کہ مودی حکومت کے منظور کردہ تین زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک پچھلے 12 دنوں سے جاری ہے۔ کسانوں نے 8 دسمبر کو بھارت بند کا اعلان کیا ہے جس کی کانگریس سمیت کئی سیاسی پارٹیوں نے حمایت کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.