جمعرات, اکتوبر ۱۶, ۲۰۲۵
23.1 C
Srinagar

منوج سنہا کا این ایس جی کے یوم تاسیس پر اس کے اہلکاروں کو مبارکباد

سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نیشنل سیکورٹی گارڈ (این ایس جی) کے 41 ویں یوم تاسیس پر اس کے اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا: ‘ فرض کی ادائیگی میں ان کی غیر متزلزل ہمت، لگن اور بے لوث قربانیاں واقعی قابل تعریف ہیں’۔
واضح رہے کہ نیشنل سیکورٹی گارڈ کا قیام 1986 میں عمل میں لایا گیا تھا۔ یہ ‘بلیک کیٹ’ کمانڈو یونٹ، ہندوستان کی وفاقی ہنگامی ‘زیرو ایرر فورس’ کے طور پر کام کرتا ہے۔

منوج سنہا نے اس کمانڈو یونٹ کے اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کو یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں این ایس جی کے یوم تاسیس پر اس کے تمام اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔

ان کا کہنا تھا کہ فرض کی ادائیگی میں ان کی غیر متزلزل ہمت، لگن اور بے لوث قربانیاں واقعی قابل تعریف ہیں۔
انہوں نے پوسٹ میں مزید کہا: ‘میں این ایس جی کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملک کی خودمختاری کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img