جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
14.9 C
Srinagar

ریموٹ کنٹرول ہتھیار سےفخری زادہ کو قتل کیا گیا: ایران

تہران/ ایران کے مطابق اس کے اعلی نیوکلیائی سائنس داں محسن فخری زادہ کے قتل کے لئے اسرائیل اور ایک جلاوطن اپوزیشن گروپ ذمہ دار ہے اور اس کے لئے ریموٹ کنٹرول ہتھیار کا استعمال کیا گیا۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق نیوکلیائی سائنس داں فخری زادہ کی تدفین کے موقع پر سیکیورٹی کے سربراہ علی شمخانی نے کہا کہ حملہ آوروں نے الیکٹرانک آلات کا استعمال کیا اور وہ جائے واقعہ پر موجود نہیں تھے۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ شمخانی نے کہا ’’ان کی سکیورٹی کے سلسلے میں سبھی ضروری طریقے اختیار کئے گئے تھے لیکن دشمنوں نے بالکل نیا طریقہ استعمال کیا۔ اس قتل کو پیشہ ور اور ماہر طریقے سے انجام دیا گیا ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے دشمن اس میں کامیاب رہے۔ یہ بہت ہی مشکل مشن تھا کیونکہ اس میں الیکٹرانک آلات کا استعمال کیا گیا ہے۔ جائے واقعہ پر کوئی بھی م وجود نہیں تھا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ایران خفیہ اور سکیورٹی ایجنسیوں کو فخری زادہ کے قتل کی سازش کا اندیشہ پہلے سے ہی تھا۔ انہوںنے کہا کہ اس طرح کے حملے کا اندیشہ پہلے سے ہی تھا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img