سری نگر، / جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری کے برادر طارق بخاری کے ذاتی محافظ کی پیر کی صبح حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ طارق بخاری کی ذاتی حفاظت پر مامور آرمڈ پولیس کی 11 ویں بٹالین سے وابستہ ایک کانسٹیبل کی پیر کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوئی۔ متوفی کی شناخت شوکت احمد کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ متوفی کو یہاں شیخ باغ میں واقع بخاری کی رہائش گاہ سے شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
یو این آئی





