ہفتہ, اکتوبر ۱۸, ۲۰۲۵
19 C
Srinagar

جموں و کشمیر ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن کا احتجاج

فوت شدہ جسمانی طور معذور طالب علم کے لئے انصاف کا مطالبہ

سری نگر/ جموں و کشمیر ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن نے جمعے کے یہاں پریس کالونی میں گذشتہ روز دسویں جماعت کے ایک جسمانی طور معذور طالب علم کی موت واقع ہونے کے خلاف احتجاج درج کیا۔
احتجاجی متوفی کو انصاف اور ملوثین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز سری نگر کے جواہر نگر علاقے میں واقع ‘میڈیکل بورڈ’ میں جسمانی طور ناخیز دسویں جماعت کے ایک طالب علم کی موت واقع ہوئی جب وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ وہاں میڈیکل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لئے گیا ہوا تھا۔
ایسوسی ایشن کے صدر عبد الرشید بٹ نے اس موقع پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز جس بچے کی میڈیکل بورڈ جواہر نگر میں موت واقع ہوئی اس کو انصاف ملنا چاہئے اور اس واقعے میں ملوثین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جانی چاہئے۔
انہوں نے کہا: ‘میں متوفی کے گھر تعزیت کے لئے گیا وہاں ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ سہیب احمد خان دسویں جماعت کا امتحان دے رہا تھا اس کو ایک معاون کی ضرورت تھی، ہم اس کے لئے میڈیکل بورڈ گئے جہاں ہم افسران کو میڈیکل سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی منتیں کر رہے تھے، ہماری عاجزی و انکساری کا ان کے دل پر دباؤ پڑ گیا جس سے ان کی موت واقع ہوئی’۔
موصوف نے کہا کہ اگر محکمہ تعلیم نے گائیڈ لائنز پر عمل کیا ہوتا تو یہ دلدوز واقع پیش نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ اس کی ذمہ داری محکمہ تعلیم اور میڈیکل بورڈ پر عائد ہوتی ہے۔
موصوف صدر نے مزید کہا کہ ڈس ایبلٹی ایکٹ کو یہاں نافذ نہیں کیا جا رہا ہے جس سے جسمانی طور معذور افراد کے مسائل مزید پیچیدہ ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بار ہا اپنی فریاد ارباب اقتدار تک پہنچائی لیکن آج تک کسی نے کوئی داد نہیں دی۔
یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img