سرینگر/پاندچھ گاندر بل میں فورسز کی جانب سے90فٹ روڑ پر برلب سڑک سی آر پی ایف کی جانب سے قائم کئے گئے بنکر کو ضلع تر قیاتی کمشنر شفقت اقبال کی ذاتی مداخلت پر ہٹایا گیا ،جس پر عوام نے ضلع انتظامیہ خاص طور پر ضلع مجسٹریٹ کا شکریہ ادا کیا ۔ یاد رہے کہ پاندچھ 90فٹ سڑک کے برلب سی آر پی ایف نے ایک بنکر تعمیر کیا گیا تھا۔ مقامی لوگوں نے نئے فورسز بنکر کی تعمیر پر اعتراض اٹھاتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل، شفقت اقبال سے پرُزور مطالبہ کیاتھا کہ اس جگہ پر بنکر تعمیر کرنے کی اجازت نہ دی جائے ۔ان کا کہناتھا کہ یہاں سے روزانہ ہزارو لوگ خاصکر عورتیں گذر تی رہتی ہیں اور کھیتوں پر آنا جانا رہتا ہے۔راہ چلتے مسافروں کی آواجاہی کے لئے یہ بنکرپریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامہ سے مطالبہ کیا تھا کہ یہ بنکر دوسری جگہ تعمیر کیا جائے تو کوئی حرج نہیں ہے۔چنانچہ جوہی معاملہ ضلع تر قیاتی کمشنر شفقت اقبال کی نوٹس میں آیا ،تو انہوں نے ذاتی طور پر اس کا سنجیدہ نوٹس لیا اور سی آر پی ایف کو دوسری جگہ بنکر تعمیر کرنے کےلئے قائم کیا ۔لوگوں نے اس اقدام کی ضلع انتظامیہ کی سراہنا کی اور ضلع تر قیاتی کمشنر شفقت اقبال کا شکریہ ادا کیا ۔





