بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
5.1 C
Srinagar

ملازمین ڈیلران اور محنت کشوں کو عوامی خدمات انجام دینے کیلئے کرفیو پاس اجراءکئے جائیں،ورنہ لاک ڈاون اور سماجی دوری اختیار کریں گے : اعجاز خان

سرینگر /ایمپلائیز جوائنٹ کنسلٹیوکمیٹی جموں وکشمیر ایجیک کشمیر اور سی اے پی ڈی ایمپلائیز ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر سینئر ٹریڈیونین لیڈر اعجاز خان نے اپنے پریس بیان میں اس بات پر سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے کہ محکمہ فوڈ سیول سپلائیز ایک لازمی سروسز والا محکمہ ہے اور محکمہ کے ملازمین ڈیلران اور محنت کش کووڈ۔19یعنی کرونا وائرس کےخلاف جنگ میں ہراول دست کی طرح کام کرتے ہیں مگر افسوس کا مقام ہے کہ جہاں ان جان بازوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے وہیں انہیں فورسز کے ہاتھوں زدکوب کرکے زخمی کیاجاتا ہے ،خاصکر چند ایسے واقعات رونما ہوئے جن میں کرالہ پورہ کپوارہ کا واقعہ ، لولاب کپوارہ کا واقعہ کلگام اور پلوامہ کا واقعہ ہو یا سرینگرمیں جہانگیرچوک اور صفاکدل کا واقعہ یا پھر بڈگام بس آڑہ یا ناربل واقعہ ۔ایسے واقعات ہے جہاں ملازمین ڈیلران یا تو اپنی ڈیوٹی دینے وقت یا تو سرکاری کیش بھرنے کے بعد فورسز کے ہاتھوں زدکوب کے شکار ہوئے ہیں ،جسکی سی اے پی ڈی ایمپلائیز ایسوسی ایشن کشمیر مذمت کرتی ہے اور اپنے ملازمین ڈیلران او رمحنت کشوں کے ساتھ پوری طرح کھڑی ہے اس حوالے سے تنظیم کی قیادت نے ان سبھی واقعات کو محکمہ کے سربراہ کی نوٹس میں لایا جس کے جواب میں محکمہ کے سربراہ نے ایک خط سرکار کو لکھا جس میں ملازمین ڈیلران اور محنت کشوں کو کرفیو پاس اجراءکرنے کی بات کی ہے مگر اب تک کرفیو پاس اجراءنہیں کئے گئے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں لازمی سروسز محکموں کے سبراہ سے کہاگیا تھا کہ وہ لازمی سروسز دینے والے ملازمین کو اپنے اپنے ضلعوں کے ڈپٹی کمشنروں سے کرفیو پاس دلوائے اور انہوں نے ملازمین کے شناختی کارڈوں کو کرفیو پاس مانے سے انکار کیاتھا اب اس حوالے ہم ایک بار پھر محکمہ کے سربراہ جناب بشیر احمد خان سے گذارش کرتے ہیں کہ وہ ملازمین ڈیلران اور محنت کشوں کو عوامی خدمت انجام دینے کیلئے کرفیو پاس اجراءکرائیں نہیں تو ملازمین ڈیلران او رمحنت کش تالہ بند اور سماجی دوری اختیار اپنا کر گھروں میں بیٹھنے پر مجبور ہونگے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img