بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

4جی انٹرنیٹ سروس کی فوری بحالی لازمی

ٹریڈیونین لیڈراعجازخان کی درماندہ پڑے کشمیریوں کوبہترسہولیات فراہم کرنے کی اپیل
سست رفتارموبائل انٹرنیٹ سروس کے چلتے کشمیرمیں آن لائن ایجوکیشن ممکن نہیں
سری نگر۵۱،اپریل:سینئرٹریڈیونین لیڈراعجازاحمدخان نے وزیراعظم مودی سے جموں وکشمیرمیں 4جی موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کی اپیل کرتے ہوئے بیرون ممالک اورمختلف ریاستوں میں درماندہ پڑے کشمیری طلاب اوردیگرافرادکی واپسی کاکوئی معقول بندوبست کرنے پربھی زوردیاہے ۔ایمپلائز جوائنٹ کنسلٹیٹوکمیٹی کے چیئرمین اعجازخان نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ کوروناوائرس کوپھیلنے سے روکنے کیلئے جاری ملک گیرلاک ڈاﺅن کی وجہ سے لاکھوں کروڑوں کمسن ،نوعمر اورنوجوان طلباءو طالبات کاناقابل تلافی نقصان ہورہاہے ،اسلئے مرکزی حکومت کوچاہئے کہ وہ طالب علموں کے مستقبل کوبچانے اوراُنھیں تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کیلئے ایک جامع حکمت عملی مرتب کرے ۔اعجاز خان نے کہاکہ عصرحاضرمیں آن لائن کے ذریعے ہرکام گھرمیں بیٹھے بیٹھے نپٹایاجاسکتاہے اورآن لائن کے ذریعے ہی آج کی دنیامیں تعلیمی وتحقیقی سرگرمیاں بھی جاری رکھی جاتی ہیں ۔تاہم انہوں نے کہاکہ کشمیرمیں عام لوگ بالخصوص گھروں میں بیٹھے لاکھوں طلباءاور طالبات آن لائن سے کوئی فائدہ نہیں اُٹھاپارہے ہیں کیونکہ یہاں 2جی موبائل سروس فراہم کی جاتی ہے اوراس سروس کی بناءپرآن لائن کوئی کام انجام نہیں دیاجاسکتاہے ۔ٹریڈیونین لیڈراعجازاحمدخان نے اپیل کی کہ کشمیری طلباءاور طالبات کے مستقبل کوبچانے اوردوران لاک ڈاﺅن اُنھیں حصول تعلیم میں مصروف رکھنے کیلئے یہاں بلاتاخیر4جی موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کی جائے ۔انہوں نے اس ضمن میں وزیراعظم مودی سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم ہمیشہ بچوں اورنوجوانوں کی صلاحیتوں کونکھارنے پروزوردیتے آئے ہیں ،اورموصوف نئی پود اورنئی نسل کوہی ملک کامستقبل مانتے ہیں ،اسلئے ہمیں پوری اُمیدہے کہ وزیراعظم موجودہ صورتحال کے تناظرمیں کشمیروادی میں 4 جی موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کرانے میں اپنااثرورسوخ برﺅکار لائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ زیرتعلیم بچوں ،بچیوں اورنوجوان طلباءوطالبات کاقیمتی وقت ضائع ہورہاہے اورگھروں میں بیٹھے بیٹھے نئی نسل کی صلاحیت ،قابلیت اورذہانت زنگ آلودہوتی جارہی ہے ،اورایسے میں اگرآن لائن ایجوکیشن کوممکن بنانے کیلئے فورجی انٹرنیٹ سروس بحال نہیں کی گئی تویہ قیمتی اورانمول انسانی وسائل کوضائع کرنے کے مترادف ہوگا۔اعجازاحمدخان نے کہاکہ اگرکشمیرمیں فورجی انٹرنیٹ سروس بحال کی جاتی ہے تویقینی طورپرمحکمہ تعلیم کے حکام ،پالیسی ساز اورجملہ مدرسین باہمی تال میل کے ساتھ تعلیمی ادارے بندہونے کے باعث گھروں میں بیٹھے لاکھوں طلباءاور طالبات کواپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ترغیب دیں گے ۔ٹریڈیونین لیڈراعجازخان نے کہاکہ 2جی انٹرنیٹ سروس کے چلتے زیرتعلیم طلباءاور طالبات چاہ کربھی آن لائن سے کوئی استفادہ حاصل نہیں کرپارہے ہیں ،کیونکہ ٹوجی سروس کی وجہ سے کسی بھی تعلیمی ویب سائٹ پررسائی ممکن نہیں ہوپاتی ہے ۔اپنے بیان میں ایمپلائز جوائنٹ کنسلٹیٹوکمیٹی کے چیئرمین اعجازخان نے مزیدکہاکہ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے فضائی ،ریل اوردیگرٹرانسپورٹ سروس معطل رہنے کی وجہ سے ہزاروں کشمیری بیرون ممالک اورمختلف ریاستوں میں درماندہ پڑے ہیں ،جن میں ایسے سینکڑوں کشمیری نوجوان بھی ہیں جومختلف ممالک میں میڈیکل کورسز کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میڈیکل کورسزکررہے ایسے نوجوان کوکشمیرلانے کیلئے ہنگامی اقدامات اُٹھائے جائیں توایسے میڈیکل طلاب یہاں رضاکارانہ طورپر اسپتالوں میں کووڈ19کیخلاف جدوجہدکررہے ڈاکٹروں اوردیگرطبی ونیم طبی عملہ کاہاتھ بٹاسکتے ہیں ۔اعجازخان نے ساتھ ہی کہاکہ مختلف ریاستوں میں درماندہ کشمیری طلاب ،تاجر ،ملازم اورمحنت کش سخت مشکلات کاسامناکررہے ہیں کیونکہ وہاں اُنھیں قیام وطعام اوردیگرلازمی سہولیات میسرنہیں ۔انہوں نے وزیراعظم مودی ،وزیرداخلہ امت شاہ اورمرکزی سرکار کے دوسرے اعلیٰ ذمہ داروں سے اپیل کی کہ وہ مختلف ریاستوں میں درماندہ پڑے کشمیریوں کولازمی سہولیات بہم رکھوانے میں اپنارول اداکریں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img