بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

مرکز کا ریاستوں کوانتباہی مکتوب روانہ

سرینگر/ مرکزی حکومت نے21روزہ لاک داﺅن کے بیچ تمام ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام والے علاقوں میں تہواروں کے پیش نظر کسی بھی قسم کی سماجی یا مذہبی اجتماع کا انعقاد نہ کرنے کے عمل کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔مانیٹر نگ ڈیسک مرکزی وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں ایک مکتوب بھی ریاستوں کو روانہ کیا جس میں کہا گیا کہ سماجی رابطہ گاہوں پر قابل اعتراض مواد کی تقسیم پر بھی سخت نگاہ رکھی جائے گی۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں کئی تہواروں کے مد نظر،مرکزی وزارت داخلہ نے ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام والے علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کو مد نظر رکھتے ہوئے جاری لاک داﺅن کے دوران کسی بھی سماجی یا مذہبی اجتماع کو منعقد کرنے کی اجازت نہ دیں۔ حکام نے بیشتر جگہوں پر عبادتگاہوں کو پہلے ہی بند کیا ہے تاکہ وہاں پر کسی بھی قسم کی بھیٹ جمع نہ ہوسکے اور کرونا وائرس کے زنجیر کو توڑنے میں یہ مدد گار بھی ثابت ہورہی ہے۔شب برات گزشتہ روز تھی،جبکہ جمعہ کو گڈ فرائے ڈے تھا اور اس کے بعد بیساکھی،رونگالی بہو،وشو،پولیاں بیسوکھ،پٹھنڈو،مہا وشوبھا سانکراتی اور دیگر تہوار بھی اپریل میں ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img