بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

ادھمپور: متوفی خاتون کے 106رابطے

سرینگر/ٹکری اُدھم پور کی رہنے والی خاتون جس کی گزشتہ دنوں جموں میڈیکل کالج میں کورنا وائرس کے باعث موت واقع ہوئی تھی کے رابطوں کا پتہ لگایا گیا ہے۔ نمائندے نے بتایا کہ انتظامیہ نے مذکورہ خاتون کے ساتھ آئے 106رابطوں کو ڈھونڈ نکال کر اُنہیں کورنٹائن منتقل کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کے گھر پر کئی پولیس اہلکار بھی مامور تھے اُنہیں بھی قرنطینہ میں رکھا گیا جبکہ ٹکری سے لے کر جموں میڈیکل کالج تک جتنے بھی افراد نے مذکورہ خاتون کے ساتھ ملاقات کی اُن سبھی کو احتیاطی طورپر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کمشنر اُدھم پور پیوش سنگلا نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کے 106رابطے تھے جن میں سے علامات ظاہر ہونے والے 44افراد کا کورنا وائرس ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 23کی رپورٹ منفی آئی ہے جو اچھی بات ہے۔ انہوںنے کہاکہ ابھی بھی 21کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے کوڈ 19کی روکتھام کے حوالے سے بڑے پیمانے پر مہم شروع کی گئی ہے جبکہ ریڈ زون قرار دئے گئے علاقوں کے لوگوں سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img