جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
7.6 C
Srinagar

مزید21افراد متاثر ،تعداد245

سرینگر/جموں وکشمیر میں سختی کیساتھ جار ی لاک ڈاﺅن کے بیچ اتوار کو مزید 21افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔ان مثبت کیسوں کیساتھ ہی جموں وکشمیر میں متاثر ین کی تعداد بڑھ کر 245ہوگئی ۔ جموں وکشمیر میں کورو نا وائرس کے متاثرین کی تعداد مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔انتظامیہ کئی افراد کے کورونا ٹیسٹ کرانے کےلئے نمونے حاصل کئے تھے ،جن میں سے آج 21افراد کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ۔ان نئے متاثرین کی کثیر تعداد کشمیر سے تعلق رکھتی ہے ۔ 21نئے کیسز میں سے وادی کشمیر کے 17اور جموں کے4کیسز شامل ہیں۔جموں وکشمیر انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا’جموں وکشمیر میں آج کووڈ۔19 کے 21 نئے کیسز سامنے آئے۔17صوبہ کشمیر اور4 صوبہ جموں کے ہیں۔ مصدقہ کیسز کی تعداد 245ہوگئی ہے‘۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کشمیر کے سبھی متاثرین صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں زیر نگرانی یا آیسو لیشن میں تھے ۔معلوم ہوا ہے کہ17میں سے3کاتعلق گاندر بل ،4کا تعلق بارہمولہ ،7کا تعلق کپوارہ،بانڈی پورہ2اور ایک کا تعلق کولگام سے ہے ۔ادھر کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے ہورہے اضافے کے پیش نظر وادی کشمیر میں جاری لاک ڈاو¿ن ہر گذرتے دن کے ساتھ سخت سے سخت تر ہورہا ہے جبکہ لوگوں میں بھی تشویش و اضطرابی ماحول سنگین سے سنگین تر ہورہا ہے۔وادی کشمیر میں اتوار کو مسلسل 25 ویں روز بھی مکمل لاک ڈاو¿ن جاری رہا جس کے باعث سرینگر سے لے کر دیگر ضلع وتحصیل صدر مقامات میں تمام تر معمولات زندگی ٹھپ رہے اور ہر طرف خوف وخاموشی کا ماحول طاری رہا۔ادھر سرکاری ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے روزانہ بلٹن میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے 21نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 4کا تعلق جموں جبکہ 17کا تعلق کشمیر صوبے سے ہیںاور اس طرح جموںوکشمیر میں مثبت معاملات کی تعداد245 پہنچ گئی ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے 245 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 235سرگرم معاملات ہیں ۔ 6مریض شفایاب ہوئے اور چار کی موت واقع ہوئی ہے ۔ علاوہ ازیں اب تک 51,320افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 9153 اَفراد کو ہوم کورنٹین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے کورنٹین مراکز بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ433 اَفراد کو ہسپتال کورنٹین میں رکھا گیا ہے۔235کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 29,718 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق11,777اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق 12اپریل 2020ءکی شام تک 3,355 نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔بلیٹن کے مطابق ضلع سری نگر میں اب تک کورونا وائر س کے 58 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 56 سرگرم معاملات ہیں ۔ایک مریض صحتیاب ہوا ہے جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔اُدھر بانڈی پورہ میں اب تک 42 مثبت معاملات سامنے آئے ہی جن میں سے 39 سرگرم معاملات ہیں ، دو مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 37 ہوئی ہیں جن میں سے 36سرگرم معاملات ہیں اور ایک مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔اِدھر بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 11ہوئی ہیں ۔پلوامہ ضلع میں کووِڈ ۔19کے تین معاملات کی تصدیق ہوئی ہے ۔ضلع شوپیان میں 14 مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجبکہ کپواڑہ میں 15مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں اور سبھی کے سبھی سرگرم معاملات ہیں ۔ اسی طرح گاندربل اور کولگام میں بالترتیب 5اور 4 مثبت معاملات پائے گئے ہیں۔اسی طرح جموں میں وائر س کے 21مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں 19سرگرم ہیں اور دو شفایاب ہوئے ہیں۔اودھمپور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 19 ہوئی ہےں جن میں سے 18معاملات سرگرم ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔دریں اثنا¿ راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک تین مریض پائے گئے ہیں جن کا علاج جاری ہے جبکہ سانبہ میں 04 مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے اور یہ سب سرگرم معاملات ہیں اور کشتواڑ میں سامنے آیا ایک معاملہ پوری طرح سے صحتیاب ہوا ہے۔بلیٹن میںکہا گیاہے کہ یہ ترتیب اُن ضلعوں کی ہے جہاں سے مریضوں کا پتہ لگا ہے یا جہاں وہ عارضی طور پر رہائش پذیر ہے۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں اور سماجی دُوری کو برقرار رکھیں۔ اُن سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ سفری تفاصیل یا مثبت معاملے کے ساتھ رابطے کو رضاکارانہ طور پر رِپورٹ کریں۔لوگوں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ لاک ڈاون کے دوران اپنی ذہنی صحت اور فلاح و بہبود کا خاص خیال رکھیں۔ایڈوائزری میں کئی نکات کا ذکر کرتے ہوئے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ روز مرہ کامعمول جاری رکھیں ۔اپنے خیالات کو قلمبند کریں ، اپنی من پسند موسیقی اور گیت سنیں ، اپنے دوستوں کے ساتھ فون اور آن لائن کے ذریعے رابطہ قائم کریں ،اپنے مشغلوں پر کام کریں اور گھریلوں کام کاج میں دلچسپی لیں اور پریشان کن خبروں سے دور رہیں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نفسیاتی اور سماجی مشکلات کا مداوا کرنے کے لئے وہ نیشنل انسٹی چیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسز ( این آئی ایم ایچ اے این ایس) پر ٹول فری نمبر 080-46110007پر رابطہ قائم کریں ۔عوام کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور ہسپتالوں کا دورہ نہ کریں اور بخار، کھانسی یا سانس لینے میں مشکل آنے کی صورت میں ہی طبی صلاح لیں ۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے ہیلپ لائین نمبرات پر صلاح و مشورہ کے لئے رابطہ قائم کریں۔دریں اثنا لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اپنی دہلیز پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے ) ،,0191-2674444,0191-2674115 0191-2520982 ( صوبہ جموں ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581 ( صوبہ کشمیر ) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروائرس سے متعلق جانکاری ان نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیں۔ذاتی صفائی ستھرائی کے حوالے سے ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بار بار صابن اور پانی سے ہاتھ دھوئیں اور کھانسی چھینکتے وقت اپنا منھ ڈھانپ لیں۔لوگوں سے کہا کیا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں۔ لوگوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ سرکار کی جانب سے فراہم کی جانے والی جانکاری پر ہی بھروسہ کریں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نہ افواہیں پھیلائیں اور نہ اُن پر کان دھریں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img