منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

تیز رفتار موبائیل انٹر نیٹ بندش

سرینگر/جموںو کشمیر میں تیز رفتار 4۔ جی انٹرنیٹ سروس کی بندش کے حوالے سے دائر ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ کو اس حوالے سے نوٹس جاری کر دیا ہے،ایک ہفتے کے اندر جواب جمع کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔ کشمیرنیوز سروس کے مطابق جسٹس این وی رمنا ، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور بی آر گائائی پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے جموں وکشمیر انتظامیہ کو ای میل کے ذریعے نوٹس جاری کیا۔ سپریم کورٹ میں آج (جمعرات )جموں وکشمیرمیں4 جی انٹرنیٹ کی بحالی کے لئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔وکلا نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اپنے دلائل عدالت کے سامنے پیش کئے۔ وکلا شادان فراست اور حذیفہ احمدی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اپنے دلائل عدالت کے سامنے پیش کئے۔احمدی نے عدالت کو بتایا کہ کہ جموں و کشمیر میں ٹیکنالوجی اور رابطے کو بڑھانا انتہائی ضروری ہے اورطلبا کی ورچوئل کلاسز صرف تیز رفتار انٹرنیٹ کے ذریعے ہی ممکن بنائی جاسکتی ہیں۔ عدالت عظمیٰ میں2 اپریل کو ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر معمولی صورتحال کی وجہ سے جموں وکشمیر میں4 جی انٹرنیٹ سروس کی بحالی کی درخواست کی گئی تھی۔’فاﺅنڈیشن فار میڈیا پروفیشنلز‘کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ فور جی انٹرنیٹ کی بندش کے باعث مریض ، ڈاکٹرز اور عام لوگ مہلک کورونا وائرس کے بارے میں تازہ ترین معلومات ، رہنما ئی، مشورے اور حکومتی احکامات کی تفصیلات حاصل کرنے سے قاصر ہیں ،لہٰذا مذکورہ سروس کی بحالی کے فوری احکامات دینے کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ جموں وکشمیر میں 5اگست2019کو جملہ مواصلاتی خدمات منقطع کردی گئی تھیں ،جنہیں مرحلہ وار بنیادوں پر بحال کیا گیا ۔26جنوری کو جموں وکشمیر میں2۔جی انٹر نیٹ سروس بحال کردی تھی ،تاہم تیز رفتار 4جی انٹر نیٹ خدمات ہنوز منقطع ہیں اور انکی بحالی کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img