کشمیر میں لاک ڈاو¿ن کا 22 واں دن

کشمیر میں لاک ڈاو¿ن کا 22 واں دن

سرینگر/وادی کشمیر میں کورونا وائرس کی وبا شدت اختیار کرنے اور ہر روز نئے کیسز سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے ریڈ زون قرار دیئے گئے علاقوں کو سلاخوں سے سیل کرنے کے عمل میں تیزی لائی ہے ۔شہر کے چھتہ بل ،لعل بازار اور دیگر کئی علاقوں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ان علاقوں کی رابطہ سڑکیں مکمل طور پر سلاخوں سے سیل کرکے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ گھروں تک محدود رکھا جارہا ہے ۔کورونا وائرس کی قہر ساما نیوں کے سبب جہاں پوری دنیا اضطراب میں مبتلاءہے ،وہیں کشمیر میں بھی اس وبا کے حوالے سے کافی بے چینی پائی جارہی ہے اور لوگوں میں بڑھتے کیسوں کے گراف کو لیکر خوف ودہشت بڑ ھ رہی ہے ۔اس دوران جن علاقوں میں نئے کیسز کی تصدیق ہورہی ہے ، انتظامیہ وہاں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کےلئے پابندیوں میں مزید سخت کیا جارہا ہے ۔ وادی کشمیر میں جن اضلاع کے علاقہ جات ریڈ زون میں رکھے گئے ان میں گاندربل میں ایک علاقہ ، بانڈی پورہ میں 12علاقے ، شوپیان میں 4علاقے ، بڈگام میں 4علاقے ، بارہمولہ میں 2، پلوامہ میں 7، کپوارہ میں 2اور ضلع سرینگرکے 14علاقہ جات شامل ہیں۔ریڈ زون قرار دیئے گئے علاقہ جات کی فہرست یوں ہے : سرینگر: احمدنگر ، لالبازار، حول ، نشاط ، خیام ، عیدگاہ ، گوری پورہ ، چھتہ بال ، حیدرپورہ ، بمنہ ، جواہرنگر، نٹی پورہ ، لسجن اورنوشہرہ ۔گاندربل :واکورہ ،بانڈی پورہ : ایس کے بالا، پرے محلہ ، بٹہ گنڈ حاجن ، چندرگیرحاجن ،کنن ، گنڈ قیصر ،گنڈی دھچنہ ، منڈون ، ہاکہ بارا، پیٹھ کوٹ، گنڈ جاہگیر، نائید کھائے ،شوپیان : سیدو ، رام نگری ، سندوشرمال ،بیمنی پورہ ، بڈگام : واتھورہ ، کنہ دھجن ، چرار شریف، سوبگ، بارہمولہ : سلندہ ، ٹنگمرگ ، اوڑی ، پلوامہ : کھی گام ، راجپورہ ، سنگرونی ، ابہامہ ، گوڈورہ ، پنگلنہ ، ژندگام ، پری گام ،کپوارہ : آئی ٹی آئی ہندوارہ ، باغ بیلہ کرنا ہ شامل ہے۔اس دوران کئی ریڈ زون علاقوں جن میں چھتہ بل اور لعل بازار وغیرہ شامل ہے کی رابطہ سڑکوں سلاخوں سے سیل کیا جارہا ہے ۔اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر تصاویر بھی وائر ل ہو رہی ہیں اور یہ عمل زیر موضوع بھی بنتا جارہا ہے ۔ متاثرہ علاقوں کے سبھی داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرنے کےلئے سلاخوں کا استعمال کیا جاتا ہے ۔جبکہ متاثرہ علاقوں کی طرف جانے والے راستوں کو بھی سلاخوں سے سیل کیا جارہا ہے ،تاکہ لوگوں کی نقل وحرکت گھروں تک محدود رہ سکے ۔لوگوں کی نقل وحرکت روکنے کےلئے کئی اہم چوراہوں کو بھی سلا خوں سے سیل کیا جارہا ہے ۔اس طرح کے اقدامات سے کشمیر کے دارالحکومت سرینگر اوپن جیل میں تبدیل ہو کر رہ گیا ہے ۔اس دوران ریڈ زون علاقوں میں طبی ونیم طبی ٹیموں نے دورے بھی کئے اور متاثرین کے رابطوں سے متعلق جانکاری حاصل کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.