منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

اخباروں سے کرونا انفیکشن نہیں: آئی سی ایم آر

نئی دہلی:انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے وبائی مرض محکمہ کے سربراہ ڈاکٹر رمن آر گنگا کھیڑکر نے ان افواہوں کو پوری طرح مسترد کردیا ہے کہ اخبارات سے کرونا وائرس کا انفیکشن پھیلتا ہے۔
مسٹر گنگاکھیڑکر نے یو این آئی کو بتایا کہ کرونا وائرس کے سلسلے میں ان دنوں لوگوں میں عجیب وغریب طرح کا خوف اور بے چینی دیکھی جارہی ہے۔ ہر کوئی دوسرے شخص کو شک کی نظروں سے دیکھ رہا ہے ۔ لوگوں نے اس غلط فہمی کی وجہ سے اخبارات لینا بند کردیا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ وائرس کاغذ پر زیادہ وقت تک نہیں ٹک پائے گا۔
انہوں نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وائرس کی زندگی کی مدت کو دیکھنے کے لئے لیباریٹریوں میں ایک ڈرم کے اندر کاغذ لگا کر باہر جیسا ماحول بنا کر وائرسوں کے ڈراپ لیٹس کو رکھ کر یہ یقینی بنایا جاتا ہے کہ یہ وائرس کتنے عرصے تک زندہ رہے گا لیکن لیباریٹریوں اور باہری فضا میں کافی فرق ہوتا ہے۔ حقیقتا لوگوں کا یہ خوف بے بنیاد ہے کہ یہ وائرس اخباری کاغذ پر رہتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فضاؤں میں ہر جگہ وائرس ہوتے ہیں اورہمارا مدافعتی نظام اسے مارتا رہتا ہے۔ اس بیماری سے بچنے میں ذاتی طور سے صفائی اور مسلسل ہاتھوں کو صاف رکھنے سے کافی مدد ملتی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img