منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

ہندوستان کورونا کے خلاف طویل جنگ ضرور جیتے گا: مودی

نئی دہلی، 6 اپریل : وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس ’کووڈ۔19‘ کے وبا کے خلاف جنگ کو ایک طویل جنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ہم وطنوں کی غور و فکر، بات اور عہد کی بے مثال یکجہتی سے ہندوستان یہ جنگ ضرور جیتے گا۔
مسٹر مودی نے پیر کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے 40 ویں یوم تاسیس پر پارٹی کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا۔ انہوں نے کارکنوں سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ عظیم میں شراکت دار بننے اور حکومت کی طرف سے جاری ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی۔
مسٹر مودی نے کہا کہ ہماری پارٹی کا یوم تاسیس ایک ایسے دور میں آیا ہے جب ملک ہی نہیں، پوری دنیا ایک مشکل وقت سے گزر رہی ہے۔ چیلنجوں سے بھرا ہوا یہ ماحول، ملک کی خدمت کے لئے، ہمارے اقدار، ہماری لگن، ہماری وابستگی کی راہ کو ہموار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن سنگھ سے لے کر بی جے پی تک کا قیام، پارلیمنٹ میں دو ارکان والی پارٹی سے لے کر 300 سے زائد ارکان پارلیمنٹ کے لئے ملے ’آشیرواد‘ تک، فابل احترام ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی جی، پنڈت دین دیال اپادھیائے جی، قابل احترام اٹل بہاری واجپئی جی، قابل حترام سندر سنگھ بھنڈاری جی، محترم کوشابھاو ٹھاکرے جی جیسے عظیم لوگوں نے ہمیں ’ملک پہلے‘ کا اصول دیا دیا ہے۔ آج اس ماڈل کو آسمان کی بلندی تک لے جانے کا وقت ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img