سری نگر/ مزید 165اَفراد نے سری نگر میں اپنا دو ہفتوں کا اِنتظامی کورنٹین مکمل کیا ہے اور اُنہیں آج رخصت کر کے اپنے اپنے ضلعوں کو روانہ کیا گیا ۔یہ تمام اَفراد سری نگر واپس آئے تھے اورانہیں ضلع اِنتظامیہ نے اعلیٰ معیار کے ہوٹلوں میں دو ہفتوں کے کورنٹین کے لئے رکھا گیا تھا۔ ان میں سے اکثر کا تعلق سری نگر سے تھا جبکہ کئی ایک کا تعلق وادی کے دیگر اضلاع سے تھا۔رُخصت کرنے کے بعد انہیں ایس آر ٹی سی بسوں کے ذریعے سے اپنے اپنے ضلع ہیڈ کوارٹروں کی طرف روانہ کیا گیا جبکہ سری نگر کے لوگوں کے لئے بھی ٹرانسپورٹ کا معقول اِنتظام کیا گیا تھا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سری نگر محمد حنیف بلخی جو سری نگر میں کورنٹین سہولیات کے مجموعی اِنچارج ہے، کی نگرانی میں اُنہیں رُخصت کیا گیا ۔اِس موقعہ پر دیگر اَفسران بشمول ایس ڈی ایم ایسٹ سندیپ سنگھ بالی بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ 1900 اَفراد کو سری نگر میں اِنتظامی کورنٹین میں رکھا گیا تھا اِن میں سے زیادہ ترکا تعلق اُن افراد کا تھا جو بیرونِ ممالک خاص طور سے بنگلہ دیش سے واپس آئے تھے۔اِِنتظامی کورنٹین میں رکھے گئے باقی اَفراد اِِس ہفتے اپنا کورنٹین مدت مکمل کریں گے اور اس کے بعد انہیں اپنے اپنے گھروں کو روانہ کیا جائے گا۔




