جیلسمیر، 16 مارچ : ایران سے لائے گئے 53 ہندوستانیوں کا دوسرا گروپ آج صبح راجستھان کے جیسلمیر پہنچا۔
جیلسمیر میں ایئرپور اتھارٹی آف انڈیا کے ڈائرکٹر ڈی ایس مینا نے بتایا کہ ایران سے دلی ہوتے ہوئے 53 ہندوستانی شہریوں کو لیکر ایئر انڈیا ایئر لائنس کا طیارہ صبح چھ بجے یہاں پہنچا۔ ان میں 52 طلبا اور ایک ٹیچر شامل ہیں۔ ہوائی اڈے پر طبی جانچ کے بعد انہیں فوجی علاقے میں بنائے گئے ویلنیس سینٹر لے جایا گیا۔
ضلع کلکٹر نمت مہتہ نے بتایا کہ ان شہریوں کو طیارے سے آئیسولیشن اور ویلنیس سینٹر میں رکھا گیا ہے۔ ان کی کورونا وائرس انفیکشن کی جانچ رپورٹ نیگیٹیو آئی ہے۔ اس لیے کورونا وائرس کے انفیکشن سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
اس سے قبل ضلع کلکٹر نمت مہتہ اور ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کرن کانگ نے فوجی علاقے میں آئسولیشن سینٹر کے انتظامات کا جائزہ لیا اور بتایا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے فوج کو ہرممکن تعاون دیا جارہا ہے۔
(یو این آئی)





