روم، 12 مارچ : اٹلی میں کورونا وائرس (كووڈ -19) سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 827 ہو گئی ہے ۔ قومی شہری سکیورٹی ایجنسی کے سربراہ اینجیلو بوریلی نے بدھ کو یہ اطلاع دی ۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے متاثر ہ افراد کی تعداد بڑھ کر 12،462 ہو گئی ہے ۔مسٹر بوریلی نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 196 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ مرنے والوں میں زیادہ تر 80 سے 90 سال کی عمر کے ہیں ۔ وائرس سے اٹلی کا شمالی صوبہ لومباردیہ سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں سب سے زیادہ افراد کی موت ہوئی ہے ۔اٹلی کے وزیر اعظم جوزپے كوٹنے نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے شمالی اور مرکزی علاقوں میں سفر سے متعلق پابند یاں عائد کر دی ہیں ۔
( یواین آئی)




