منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

ممتا نے نیلسن منڈیلا، مہدی حسن کو کیا یاد

کولکاتہ،  مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی 101 ویں یوم پیدائش اور پاکستانی غزل گلوکار استاد مہدی حسن کی جینتی پر ان کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ نے ٹوئٹ کر کےکہا’’جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا بطور سیاستدان اور نسل پرستی کے خلاف کام کرنے والے مجاہد کو ان کی101 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت‘‘۔
محترمہ بنرجی نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا، "مہدی حسن غزل استاد کو ان کی جینتی پر یاد کرتے ہیں‘‘۔
-یو این آئی،

 

Popular Categories

spot_imgspot_img
گزشتہ مضمون
اگلا مضمون
لاہور،18 جولائی (یواین آئی) پاکستان کےقومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بھائی اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خاندان کی املاک اور دو گاڑیوں کو ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ ’جیو نیوز‘ نے جمعرات كو بتایا کہ نیب کی لاہور بنچ نے بدھ کو مختلف اداروں کو خط لکھ کر پاکستان مسلم لیگ-نواز کے صدرشہباز شریف کے لاہور کے ماڈل ٹاؤن میں واقع دو مكانوں 87-ایچ اور 96 ایچ پر قبضہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ دونوں ہی مکان شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔ دستاویز میں نصرت کے نام پر رجسٹرڈ ایوبیہ کے گليات علاقے میں ڈونگا گلی میں واقع نو کنال گھر کو بھی ضبط کرنے کی چرچا ہے۔ نیب نے لاہور کے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹي کے فیز فائیو میں بنے دو مکانوں اور هيراپور واقع زمین کا ایک قطع، ایک کاٹیج اور ایک ولا کو بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے جو شہباز شریف کی دوسری اہلیہ تهمينہ درانی کے نام رجسٹرڈ ہے۔ نیب نے نواز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز کے نام پر لاہور کے ایک علاقہ میں زمین کے نو پلاٹوں کو بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ نیب کے خط کے مطابق، مندرجہ بالا املاک اور گاڑیوں کو نہ تو فروخت کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی ان کی ملکیت کو کسی اور کے نام پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔ یو این آ