منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

کار گذار سکریٹری دفاع نے سرحد پر مزید فوج بھیجنے کی منظوری دے دی

واشنگٹن، :  امریکہ کے قائم مقام سکریٹری دفاع رچرڈا سپینسر نے وزارت داخلہ کے امریکہ-میكسیكو سرحد پر مزید فوج تعینات کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔
محکمہ دفاع نے پریس ریلیز جاری کرکے کہا’’نگراں سکریٹری دفاع رچرڈا سپینسر نے گزشتہ تین جولائی کو وزارت داخلہ کے امریکہ کے جنوبی سرحد کو محفوظ کرنے کے لئے 1000 اضافی نیشنل گارڈ کی تعیناتی کی تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے‘‘۔
ریلیز کے مطابق نیشنل گارڈ کے 750 جوان ٹیکساس سرحد سے متصل ڈونا اور ٹورنیلو شہر میں سرحدکی سلامتی کے ساتھ ساتھ آمد ورفت اور انتظامی سطح کا کام بھی دیکھتے ہیں جبکہ دیگر 250 جوان سیکورٹی اور تجارتی ٹریفک کو صحیح طریقے سے چلانے کے لئے ٹیکساس میں ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں۔
وسطی و جنوبی امریکہ کے 10 ملین سے زائد تارکین وطن نے اس سال امریکی سرحد کو غیر قانونی طور سے پار کیا ہے۔
-اسپوتنک

 

Popular Categories

spot_imgspot_img