واشنگٹن، : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کو کابینہ کی ایک میٹنگ کے دوران کہا کہ ترکی نے 100 سے زائد ایف -35 لڑاکا طیارے خریدنے کی پیشکش کی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ روس سے ایس -400 میزائل دفاعی نظام خریدنے کی وجہ سے ترکی اب 100 سے زیادہ ایف -35 لڑاکا طیارے نہیں خرید پائے گا۔
امریکی صدر نے کہا’’ترکی نے 100 سے زائد ایف -35 لڑاکا طیارے خریدنے کی پیشکش کی ہے، ان کا اس سے زیادہ لڑاکو طیارہ خریدنے کامنصوبہ ہے، لیکن اب وہ ایسا نہیں کر پائیں گے کیونکہ ان کے پاس ایسے میزائل دفاعی نظام ہیں جو روس میں تیار ہوئے ہیں۔
اسپوتنک





