نئی دہلی، : اے آئی ڈی ایم کے کے اراکین نے تمل ناڈو میں محکمہ ڈاک میں تقرری کے لئے حال ہی میں ہونے والے امتحان کو رد کرنے کے لئے راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ کیا جس کے نتیجے میں ایوان کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی کردی۔
ایوان کی کارروائی شروع ہونے اورضروری دستاویزات ایوان میں رکھے جانے کے بعد اے آئی ڈی ایم کے کے ارکان امتحان منسوخ کرنے کا مطالبہ کے سلسلے میں اپنی نشست سے شوروغل اور نعرے بازی کرنے لگے۔
اس جماعت کے ارکان نے کل بھی وقفہ صفر میں یہ مسئلہ اٹھایا تھا اور کہا تھا کہ یہ اتوار کو انگریزی اور ہندی میں یہ امتحان منعقد ہوا تھا۔ انہوں نے اس امتحان کو منسوخ کرکے تمل زبان میں کرانے کا مطالبہ کیا تھااور کہا کہ امتحان میں شمولیت کرنے والے بیشتر نوجوانوں نے دیہی پس منظر رکھنے والےتھے۔
چیئرمین ایم وینکیاہ نائیڈو نے اراکین سے وقفہ صفر چلنے دینے کی اپیل کی لیکن ارکان کے شور و غل جاری رکھا۔ اس کے بعد، انہوں نے ایوان کی کارروائی کو 12 بجے تک ملتوی کردیا۔
یو این آئی۔





