ینگون، : میانمار کی کاچن ریاست میں ہپاکانت شہر کے نزدیک ہوئے کان حادثہ میں چار لوگ لاپتہ ہیں جبکہ ایک شخص کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔
پولیس نے پیر کو بتایا کہ دیر سے ملی اطلاع کے مطابق سنیچر کو ہپاکانت شہر کے بالاکھا گاوں کے نزدیک ہوئے اس حادثہ کے بعد لاپتہ کانکنوں کو تلاش کیا جارہا ہے۔ اس کان میں فی الحال کانکنی کا کام سرکاری طورپر ملتوی تھا۔ ایسے میں یہ سوال اٹھتا ہے کہ اتنی تعداد میں یہ کانکن کان کے اندر کیا کررہے تھے۔ یہ کان پرائیویٹ کمپنی پیو تھہا کے نام پر ہے۔
زخمی کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
یو این آئی۔





