بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

راجوری اور پونچھ میں ایل او سی پر ہند۔ پاک افواج کا آمنا سامنا

جموں، :  جموں کشمیر کے راجوری اور پونچھ اضلاع میں جمعہ کی صبح لائن آف کنٹرول کے مختلف مقامات پر ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق راجوری کے بابا کھوری علاقے اور نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جمعہ کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان بھاری فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ آخری اطلاعات موصول ہونے تک طرفین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ادھر پونچھ ضلع کے منکوٹ سیکٹر میں بھی لائن آف کنٹرول پرجمعہ کی صبح ہند۔ پاک افواج کا آمنا سامنا ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے منکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جمعہ کی صبح قریب آٹھ بجے ہندوستان کی چوکیوں کو نشانہ بناکر فائرنگ کی۔
انہوں نے بتایا کہ ہندوستانی فوج بھر پور کارروائی کررہی تھی اور آخری اطلاعات موصول ہونے تک طرفین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔
تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
یو این آئی ا

 

Popular Categories

spot_imgspot_img