منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

ٹرک کی زد میں آنے سے 8افراد کی موت، 5 زخمی

لکھی سرائے، : بہار میں ضلع لکھی سرائے کے هلسي تھانہ علاقہ کے هلسي بلاک کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے جھوپنڑی میں بیٹھے متعداد افراد کو کچل دیا جس میں آٹھ افراد کی موت ہو گئی اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ هلسي بلاک کے رہنے والے دکھی مانجھی کی بیٹی کی شادی میں شامل ہونے کے لیے بارات ضلع کے شہر تھانہ علاقہ کے گڑھی وشن پور سے آئی ہوئی تھی۔ باراتي اور لڑکی والوں کے کچھ لوگ کھانا کھانے جا رہے تھے جبکہ بارات میں شامل دیگر لوگ سڑک کےکنارے بنی جھونپڑی میں بیٹھے تھے۔ اسی دوران ایک تیز رفتار ٹرک نے 13 افراد کو کچل دیا جس میں آٹھ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ لوگوں کو کچلنے کے بعد ٹرک 11 ہزار وولٹ کے بجلی کے تین کھمبوں میں ٹکر مار کر اسے گرا دیا۔ اس کے بعد ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ زخمیوں کو لکھی سرائے صدر اسپتال اور هلسي پرائمری صحت مرکز میں داخل کرایا گیا ہے. مرنے والوں کی فوری شناخت نہیں کی جا سکی ہے۔
اسی درمیان اس خوفناک حادثہ کے خلاف مشتعل لوگوں نے لکھی سرائے-سکندرا روڈ جام کر دیا ہے. مشتعل لوگ لاشوں کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کر رہے ہیں۔ لکھی سرائے ڈویژن کےعہدیدار مرلی پرساد نے کہا کہ ٹرک پر قبضہ کر لیا گیا ہے. ٹرک کے رجسٹریشن نمبر کی بنیاد پر اس کے مالک اور ڈرائیور کی شناخت کی جا رہی ہے۔
یو این آئی،

 

Popular Categories

spot_imgspot_img