سری نگر،: جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں آج علی الصبح بجلی کی ہائی ٹینشن تار کی زد میں آنے سے تین افراد کی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر سنگین طور سے زخمی ہوگئے۔
مصدقہ ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے کرناہ کے نرد گاؤں میں آج علی الصبح بجلی کی ایک ہائی ٹینشن تار گر گئی جس کے زد میں آنے سے پانچ افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے ۔ان پانچوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں پہنچایا گیا جہاں تین افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا۔
متوفیوں کی شناخت عبدالقادر(55)،ان کے بیٹے تعبیر احمد اور نواز احمد کے طور پر کی گئی ہے۔سنگین طور سے زخمیوں کا علاج تنگ دھار اسپتال میں کیا جارہاہے۔اس حادثہ کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یو این آئی





