اوٹاوا، : کینیڈا کے ونی پیگ میں کاربن مونوآکسائڈ رساؤ کے بعد 46 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ، جس میں سے 15 کی حالت نازک ہے ۔ مقامی حکام نے منگل کو یہ اطلاع دی ۔ ونی پیگ فائر پیرا میڈیک سروس کے عملے نے ٹویٹ کر کے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے الارم بجنے کے بعد عمارت کے مختلف حصوں سے کاربن مونوآکسائڈ رساؤ کا پتہ چلا ۔
حکام کے حوالے سے ایک نیوز رپورٹ میں بتایا گیا کہ 46 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جس میں سے 15 کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
یواین آئی ۔





