بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

باغپت میں مڈبھیڑ میں 50 ہزار کا انعامی بدمعاش گرفتار

باغپت، :  اترپردیش میں باغپت کے باغپر کھیکڑا علاقے میں پولیس کے ساتھ مڈبھیڑ میں 50،000 روپے کا انعامی بدمعاش گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رنوجے سنگھ نے جمعہ کو یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر جمعرات کی شام میں، کیکھڑا پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیم نے چیکنگ کے دوران روٹول نہر پٹری کے پاس موٹر سائیکل سوار بدمعاش کو گھیر لیا۔اپنے آپ کو حصار میں دیکھ کر، انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی اورگولی لگنے سے وہ زخمی ہوگیا ، جسے گرفتار کرلیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار بدمعاش رمالا علاقے کے اسارا گاؤں کا رہائشی عارف ہے۔ اس کے پاس سے ایک طمنچہ اور کچھ کارتوس برآمد ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ عارف شاطر قسم کا مجرم ہے ۔اس کے خلاف باغپت کو علاوہ ہریانہ، ، غازی آباد، مظفر نگر، میں قتل،ڈکیٹی، گینگسٹر وغیرہ کے 20 سے زائد معاملے درج ہیں ، اس کی گرفتاری پر 50 ہزار روپے کا انعام ہے۔ گرفتار زخمی بدمعاش کو ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کو ایک طویل عرصے سے اس کی تلاش تھی۔
یو این آئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img