ماسکو ،: برطانیہ کے وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے ایران کے خلاف امریکی حملہ میں برطانیہ کے شامل ہونے کے کسی بھی امکان کو مستردکر دیا ہے۔
مسٹر ہنٹ نے پیر کو اسکائی نیوز سے کہا’’میں ایسی کسی بھی حالات کا تصور تک نہیں کر سکتا، جب ہم اس کا (ایران کے خلاف امریکی حملوں) حصہ ہوں گے کیونکہ ہم نے بین الاقوامی جوہری معاہدے اور امریکہ کی جانب سے عائد پابندیوں پر ایک مختلف موقف اختیار کیا ہے‘‘۔
اس سے پہلے پیر کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائرکٹر جنرل يوكيا امانو نے ایران کے 300 کلو گرام کی افزودہ یورینیم کی حد پار کرنے کی تصدیق کی تھی۔
جاری،اسپوتنک،





