اوساکا، : وزیر اعظم نریندر مودی جی- 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے جمعرات کو جاپان کے شہر اوساکا پہنچ گئے۔
جی -20 سربراہی اجلاس 27 سے 29 جون تک یہاں منعقد ہو رہا ہے، یوروپی یونین سمیت 19 ملک اس میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس بار سربراہی اجلاس کا موضوع ’ہیومن سینٹرڈ فیوچر سوسائٹی‘ ہے۔
مسٹر مودی نے كانسائی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد ٹویٹ کرکے جی- 20 کانفرنس میں شرکت کے بارے میں جاپان پہنچنے کی اطلاع دی۔ انہوں نے جاپان پہنچنے پر ہندوستانی برادری کے گرمجوشی سے ان کا استقبال کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا۔
ہوائی اڈے پر بڑی تعداد میں موجود ہندوستانی برادری کے لوگوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ مسٹر مودی نے بھی وہاں موجود ہندوستانیوں سے ہاتھ ہلا کر ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس سے پہلے جی -20 سربراہی اجلاس کے لئے روانہ ہونے سے پہلے مسٹر مودی نے کہا خواتین کو کو بااختیار بنانے، ڈجٹیلائزیشن اور موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم چیلنجوں کا تدارک اس اجلاس کے اہم ایشوز ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی رہنماؤں کے ساتھ دنیا کے اہم چیلنجوں اور مواقع پر بحث کے لئے کے لئے وہ پر تجسس ہیں۔
جی- 20 سربراہی اجلاس کے دوران مسٹر مودی امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور چین کے صدر شی جن پنگ کے علاوہ دنیا کے کئی اہم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ مسٹر مودی کل ٹرمپ اور جاپان کے وزیر اعظم شزوآبے کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات کریں گے۔
-یو این آئی-





