بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
14.4 C
Srinagar

بستی :سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار 3افراد کی موت

بستی، :  اترپردیش میں ضلع بستی کے کلواری علاقے میں ہونے والے ایک سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک ہی کنبہ کے تین ارکان کی موت ہو گئی جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے بدھ کو یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ منگل کی رات رام جانكي شاہراہ پر تیز رفتار ٹریکٹر نے دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں ایک موٹر سائیکل پر سوار رام كمار (32) اور اس کی اہلیہ رینا (27) اور ایک سال کے بچے کی موت ہو گئی۔ دوسری موٹر سائیکل پر سوار دو افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔
-یو این آئی

 

Popular Categories

spot_imgspot_img