جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
13.6 C
Srinagar

ریزروبینک کے ڈپٹی گورنر آچاریہ نے دیا استعفی

نئی دہلی ،: ریزروبینک کے ڈپٹی گورنر ویرل آچاریہ نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیاہے ۔
ریزرو بینک نے پیر کے روز اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ مسٹر آچاریہ نے کچھ عرصہ قبل یہ اطلاع دی تھی کہ وہ 23جولائی سے عہدہ چھوڑنا چاہتے ہیں ۔
مسٹر آچاریہ نے میعاد کار مکمل ہونے سے چھ ماہ قبل ہی عہدہ چھوڑ دیاہے ۔
یہ تقریبا سات ماہ کے اندر دوسری بار ہے جب آر بی آئی کے کسی اعلی اہلکار نے میعاد کار پوری ہونے سے پہلے ہی اپنے عہدے سے استعفی دیاہے ۔
اس سے قبل آربی آئی کے گورنر ارجت پٹیل نے دسمبر میں ذاتی وجوہات کی بناپر اپنے عہدے سے استعفی دیاتھا۔
یواین آئی۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img