واشنگٹن،: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایران كے خلاف جنگ کے پروپیگنڈے کے ذریعہ ملک کو متحد کرکے 2020 کا صدارتی انتخابات جیتنے کے لئے اپنی دعویداری مضبوط کر سکتے ہیں۔
سیاسی اور بین الاقوامی امور کے تجزیہ کاروں نے اسپوتنك کو یہ اطلاع دی۔
ایران کے اسلامی ریوولیوشنری گارڈس کارپس (آئی آر جی سی) نے دعوی کیا ہے کہ اس نے جمعرات کو ایک امریکی انٹیلی جنس ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔ اس واقعہ کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے۔
مسٹر ٹرمپ نے امریکہ کے انٹیلی جنس ڈرون طیارے کو مار گرانے کے ایران کے دعوے کے بعد ٹویٹ کیا تھاکہ ’’ایران نے بہت بڑی غلطی کر دی ہے‘‘َ۔
امریکی صدر کے اس ٹویٹ کو ایران کو انتباہ دیئے جانے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ امریکی انٹیلی جنس ڈرون کی شناخت آركيو ۔4 گلوبل ہاک کے طور پر کی گئی ہے۔ آركيو ۔4 عام طور پر زیادہ بلندی پر پرواز کرتا ہے۔
مسٹر ٹرمپ نے منگل کے روز فلوریڈاکے آرلینڈو میں ایک بہت بڑی ریلی کرکے سال 2020 میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے اپنی تشہیری مہم کا آغاز کیا۔ انہوں نے تقریباً 20 ہزار لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’’میں آج رات سے اپنی دوسری مدت کار کی انتخابی مہم کے لئے آپ کے سامنے کھڑا ہوں‘‘َ۔ مسٹر ٹرمپ نے ملک کی معیشت، امیگریشن پالیسیوں اور تجارتی نقطہ نظر اور وفاقی عدالتوں کے تعمیر نو کی کوششوں سمیت کئی مسائل کا اپنی تقریر میں ذکر کیا۔
جاری۔اسپوتنك





