منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
14.9 C
Srinagar

ہندوستان نے ظاہر کی بات چیت کی خواہش: پاکستان کا دعویٰ

اسلام آباد، :  پاکستان نے جمعرات کو دعوی کیا کہ ہندوستان نے اس کے ساتھ بات چیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان میں میڈیا رپورٹوں میں دفتر خارجہ کے ذرائع کے حوالہ سے یہ اطلاع دی گئی ہے۔ اس کے مطابق ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنكر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اس سلسلہ میں خط لکھا ہے۔
اس سے قبل مسٹر خان نے مسٹر مودی کے دوبارہ اقتدار میں آنے پر انہیں بھیجے مبارکباد کے خط میں دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کی خواہش ظاہر کی تھی۔ انہوں نے جموں وکشمیر تنازعہ اور دہشت گردی سمیت مختلف مسائل پر بات چیت کی پیشکش کی تھی۔
جاری،یو این آئی

 

Popular Categories

spot_imgspot_img