بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

مدھیہ پردیش میں ڈاکٹروں کی ہڑتال

بھوپال،: انڈین میڈیکل اسوسی ایشن کی ملک گیر تحریک کی اپیل پر آج مدھیہ پردیش میں بھی ڈاکٹرہڑتال پر چلے گئے۔
دارالحکومت بھوپال سمیت اندور ،جبل پور،گوالیار اور دیگر مقامات پر میڈیکل کالجوں اور دیگر اسپتالوں میں حکومت نے ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کو ہونے والی پریشانیوں سے بچانے کےلئے خصوصی انتظام کئے ہیں۔
مغربی بنگال کے کولکاتہ شہر میں ڈاکٹروں کے ساتھ ہوئے مبینہ مارپیٹ کی وجہ سے اس سےپہلے تین دنوں سے اندور ضلع کے سرکاری سینئر اور جونیئر ڈاکٹرمظاہرہ کررہے ہیں۔اسی فہرست میں آج اندور ضلع کے بھی تقریباً سبھی ڈاکٹر دوپہر دو بجے تک ہڑتال پر چلے گئے۔
ہڑتال کی مدت کا اثر ایمرجنسی خدمات پر نہیں رہے گا۔سبھی ایمرجنسی خدمات کو جوں کا توں جاری رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
ریاست کے مختلف میڈیکل کالجوں اور اسپتالوں میں آج صبح سیکڑوں ڈاکٹروں کے نعرے بازی کرنے کی خبریں ہیں۔ڈاکٹروں نے کولکاتہ میں ہوئی مارپیٹ کے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
اسی دوران اندور میں واقع دایم جی ایم کالج کے ڈاکٹر ترجمان راہل روکڑے نے کہا کہ سبھی ڈاکٹروں کو معقول سکیورٹی مہیا کرائی جائے۔ڈاکٹر پروٹیکشن ایکٹ نافذ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری خدمات کے ڈاکٹروں کو وسائل کی کمی میں کئی بار مریضوں کے غصے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایسے میں حکومت کو سکیورٹی یقینی بنانی چاہئے۔
یواین آئی۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img